ریلوے کے کرایوں میں بھی ہوشربا اضافہ ،گڈز کمپنیز نے بھی کرائے بڑھا دیئے


لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلویز نے کرائیوں میں آٹھ فیصد اضافے کا اعلان کر دیا، جس کا اطلاق گرین لائن کے علاوہ تمام ٹرینوں کی تمام کلاسز پر فوری طور ہوگا۔دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ہونے کے بعدکراچی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن نے بھی کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کردیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ 15 فیصد اضافے کی ی وجہ سے کیا گیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق ادارے پر یومیہ 11.725 ملین روپے کا اضافی بوجھ پڑا ہے، آپریشن کی بلا تعطل فراہمی کیلئے کرائے ریشنلائز کرنا ناگزیر ہے۔دوسری جانب کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن نے کرایوں میں 25 فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کے مطابق کراچی سے لاہور بڑی کارگو کا کرایہ ڈھائی لاکھ روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ 85 ہزار کردیا گیا۔کراچی سے پشاور بڑی کارگو کا کرایہ ساڑے تین سے بڑھا کر 4 لاکھ روپے کردیا گیا ۔کراچی سے پشاور 40 فٹ کنٹینر کا کرایہ 250 روپے بڑھا کر 2 لاکھ 80 ہزار کردیا گیا ہے۔ جنرل سیکریٹری کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن غلام آفریدی کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے پر کرایوں میں اضافہ مجبوری ہے،ابھی صرف 25 فیصد اضافہ کیا ہے ،ان حالات میں تو 50 فیصد اضافہ بھی جائز ہے،ایل سیز نہ کھلنے کے سبب کاروبار پہلے ہی ختم ہوگیا ہے،حکومت پیٹرول ڈیزل سستا نہیں کرسکتی تو دیگر جگہوں پر ریلیف فراہم کرے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں