پنجاب کا وہ حلقہ جہاں سے عمران خان نے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا


جام پور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حلقہ این اے 193 جام پور سے ضمنی الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق الیکشن کمشنر افسر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سےالیکشن نہ لڑنے کی درخواست موصول ہوگئی ہے۔ دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے قومی اسمبلی کی نشست 193 پر ضمنی انتخابات میں امیدوار کا نام فائنل کرلیا۔پی ٹی آئی نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ حلقے سے پارٹی چیئرمین عمران خان الیکشن لڑیں گے تاہم اب سردار محسن لغاری کو امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔ سردار محسن لغاری سابق صوبائی وزیر رہے ہیں۔این اے 193 پر پولنگ 26 فروری کو ہوگی۔ نشست پی ٹی آئی کے سردار جعفر لغاری کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔محسن لغاری نے خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پارٹی نے مجھے امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا، حلقے میں انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہوں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز عمران خان کی جانب سے پارٹی ٹکٹ الیکشن کمیشن آفس کو جمع کروایا گیا تھا۔حلقہ این اے 193 جام پور میں 26 فروری کو ضمنی الیکشن ہوں گے۔پی ٹی آئی کے سردار جعفر خان لغاری کی وفات کے بعد نشست خالی ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں