اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممبران سے پارلیمنٹ لاجز کی رہائشیں خالی کرانے کے لئے آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم“کے مطابق کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)پی ٹی آئی اراکین سے لاجز بائی فورس خالی کروائے گا اور اس حوالے سے سی ڈی اے ڈائریکٹر کی جانب سے سی ڈی اے مجسٹریٹ کو آپریشن میں معاونت کے لئے خط لکھ دیا گیا ہے۔خط کے متن کے مطابق آپریشن میں کسی بھی غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے معاونت کی جائے،پی ٹی آئی کے ڈی نوٹیفائی ممبران کو 24 جنوری کو سرکاری رہائشیں خالی کرنے کا نوٹس دیا۔
خط میں کہا گیا کہ رہائشیں خالی نہ کرنے پر آج آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے لہٰذا کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔واضح رہے کہ اسد قیصر،آفتاب جہانگیر سمیت متعدد اراکین نے ابھی تک پارلیمنٹ لاجز خالی نہیں کیے۔