اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ملک میں حالیہ دہشت گردی واقعات کے بعد سپریم کورٹ میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے جبکہ ایس پی سپریم کورٹ نے سیکیورٹی اہلکاروں کے لئے بڑا حکم جاری کر دیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پشاور میں ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں حکومت اور سیاسی جماعتیں ملک میں دہشت گردی کی نئی لہر سے نمٹنے کے لئے سر جوڑ کر مشاورت کر رہی ہیں جبکہ دوسری طرف ممکنہ دہشت گردی سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ میں بھی سیکیورٹی کی نئی درجہ بندی کرتے ہوئے نئے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے علاوہ تمام پولیس اہلکاروں اور افسران کی داخلی دروازے پر تلاشی ہوگی،پولیس اہلکار و افسران پاس لے کر پبلک گیٹ سے ہی داخل ہوں گے،سکیورٹی سخت کرنے اور اہلکاروں کی تلاشی سے متعلق احکامات ایس پی سپریم کورٹ نے جاری کیئے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Supreem-Court-1200x480.jpg)