بد بخت بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی


کراچی(سٹاف رپورٹر)نواب شاہ کے علاقے بوچھیری میں بیٹوں نے باپ پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، جسے تشویش ناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شہر قائد میں بد بخت بیٹے کی منگنی پر ساتھ جانے کی خواہش ظاہر کرنے والے بوڑھے باپ کو بد بخت بیٹوں نے آگ لگا دی ،بد فطرت اور بد بخت کہلانے والے بیٹے باپ کو جلتا چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ادارے نے متاثرہ شخص کو ہسپتال منتقل کیا ،ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص کا 70 فیصد جسم جھلس چکا ہے، اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹے کی منگنی تھی، ساتھ لے جانے کا کہا تو آگ لگا دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، دیگر کی تلاش جاری ہے۔گرفتار ملزم نے بیان میں کہا کہ باپ ہماری ماں کو طلاق دے چکا، منگنی میں ساتھ کیوں لے جاتے؟۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں