شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے


کراچی(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق شاہین شاہ آفریدی اور سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کی تقریب نکاح کا اہتمام مسجد میں ہوا۔ تقریب نکاح میں اہل خانہ قریبی رشتے داروں نے شرکت کی۔نکاح کی تقریب کراچی کے مقامی کلب کی مسجد میں منعقد کی گئی جبکہ نکاح میں کپتان بابر اعظم، سکواش لیجنڈ جہانگیر خان سمیت قومی ٹیم کے کھلاڑی اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔شاہین شاہ آفریدی کی منگنی 2 سال قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی کے ساتھ ہوئی تھی۔شاہین شاہ آفریدی کو ساتھی کھلاڑیوں اور مداحوں کی جانب سے زندگی کی نئی اننگ شروع کرنے پر مبارک باد دی جارہی ہے۔اس سے قبل قومی کرکٹر کے نکاح کے وینیو کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں