لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اہم فیصلوں کے اعلان کے لئے آج سوا تین بجے قوم سے خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق دہشت گردی کے انسداد، معاشی تباہی کی راہ روکنے میں امپورٹڈ حکومت کی مکمل ناکامی اور پیہم بگڑتی اندرونی سیاسی صورتحال،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ان تمام معاملات میں قوم کو اعتماد میں لینے کے لئے آج سہ پہر سوا تین بجے قوم سے مخاطب ہوں گے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے خطاب کو سوشل میڈیا پر لائیو دکھانے کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں جبکہ سابق وزیراعمران خان اپنی ٹیم کے ساتھ تقریر کے حوالے سے نوٹس لینے میں مصروف ہیں ۔