عمران خان کی جیل بھرو تحریک ،عطاءاللہ تارڑ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مشکل میں ڈال دیا


لاہور(خصوصی رپورٹر)وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطاءاللہ تارڑ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے” جیل بھرو تحریک “ شروع کرنے کے اعلان پر ایسا سوال پوچھ لیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی قیادت اور قانونی ماہرین بھی پریشان ہو جائیں گے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ خان صاحب کو کسی نے شاید جیل بھرو تحریک کا مطلب غلط بتایا ہے، ایسی تحریک چلنے پر تمام زیر سماعت اور زیرِ التوا مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں واپس لی جاتی ہیں۔انہوں نے سوال کیا کہ کیا خان صاحب فارن فنڈنگ کیس، سائفر کیس اور توشہ خانہ کیس میں ضمانت کی درخواستیں واپس لیں گے؟ کیا پی ٹی آئی کے دیگر رہنما بھی جیل جائیں گے؟۔دوسری طرف عمران خان کے قوم سے کئے جانے والے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ قیامت کی نشانی ہے کہ عمران خان معیشت پر لیکچر دے رہا ہے، اس کو معیشت کے ہجے تک نہیں آتے، معیشت کو معاشت پڑھنے والا اکانومی پر لیکچر دے رہا ہے،کیا وجہ ہے کہ ملک پر 50سال حکومت کرنے والی جماعتوں نے ملک کی اکونمی کو ڈیفالٹ کے قریب نہیں لائے اور پی ٹی آئی کے چار سال کی حکومت کے بعد اکانومی ڈیفالٹ کے قریب پہنچ گئی۔سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس بات کا چلتا پھرتا ثبوت ہے کہ مراسی کے منڈے کو وزیراعظم ضرور بنایا جا سکتا ہے مگر مراسی کے منڈے کی خصلت تبدیل نہیں کی جا سکتی،کسی سیاسی لیڈر نے پاکستان کو اتنا بدنام نہیں کیا جتنا اس بے شرم نے کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شیخ رشید بولتا تھا خونی انقلاب آئے گا، لوگ اپنے اوپر آگ لگا لیں گے، خون بہے گا، آگ لگے گی اور جلاو¿ گھیراو¿ ہو گا، ایک دن جیل کی مار، نکلا اور موٹے موٹے آنسو بہانے لگا،شیخ رشید سے بڑا بزدل عمران خان ہے، یہ شیخ رشید سے زیادہ روئے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ ورکرز اور قوم تیاری کرلے، ہم نے جیل بھرو تحریک شروع کرنی ہے، بجائے توڑ پھوڑ کریں ہم سارے جیل بھرو تحریک کی تیاری کریں، میں کال دوں گا، جیسے ہی سگنل دوں گا ہم گرفتاریاں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں