جیل سے شیخ رشید کی صحت بارے تشویشناک خبر آ گئی

راولپنڈی(وقائع نگار)پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی صحت بارے اڈیالہ جیل راولپنڈی سے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی طبیعت ناساز ہوگئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کو رات کو شدید بخار تھا جبکہ طبی معائنے کے دوران طبیعت ناساز ہونے کا معلوم ہوا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ شیخ رشید کے جسم کا درجہ حرارت 101 سے زیادہ تھا جیل ڈاکٹرز نے شیخ رشید کو بخار کی دوائی دی۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق صدر آصف زرداری پر قتل کی سازش کے الزام سے متعلق کیس میں شیخ رشید کے جسمانی اور راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، شیخ رشید کا جیل مینوئل کے مطابق طبی معائنہ مکمل کیا گیا۔شیخ رشید کی طبیعت نارمل تھی تاہم وہ بلڈپریشر کے مریض ہیں۔جیل حکام نے انہیں ضروری ادویات کے ساتھ ہائی سکیورٹی بیرک میں منتقل کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں