لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی)کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے آئندہ ماہ ہونے والے قومی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے متعلق زمان پارک لاہور میں کوآرڈینیٹرز کا مشاورتی اجلاس آج(سوموارکو) طلب کرلیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کی جانب سے طلب کئے گئے مشاوراتی اجلاس میں انتخابی مہم میں پارٹی بیانیے اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال ہو گا جبکہ عمران خان ضمنی انتخابات کی کمپین کے حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کرینگے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں اور مہنگائی سے متعلق عمران خان ہدایات دیں گے اور اجلاس میں ڈور ٹو ڈور کمپین میں خواتین کو اہم ذمہ داریاں دینے پر غور ہو گا جبکہ ہر حلقے میں سوشل میڈیا ٹیم بنانے پر بھی مشاورت ہوگی۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کوآرڈینیٹر کو انتخابی مہم کی کامیابی کیلئے اہم ہدایات دیں گے جبکہ عمران خان زمان پارک میں آج مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Imran-Khan-Meeting-1200x480.jpg)