فواد چوہدری نے پولیس سے پنگا لے لیا ،ایسا اعلان کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے


اسلام آباد(وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے اعلان کیا ہے کہ اسلا م آباد پولیس کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ میرے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے، بغاوت کا کیس بنایا گیا، اسلام آباد پولیس نے میری جعلی میڈیکل رپورٹ بنائی،مجھ پر شراب ڈال دی ، اگر آئین اور قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو پھر طاقتور لوگ آگے آئیں گے، قانون پر عملدرآمد اور قانون نافذ کرنے والوں کے احتساب نہ ہونے کا مسئلہ ہے ،واحد حل یہی ہے کہ اس ملک میں عدالتیں آزادانہ فیصلے کریں اور معاملات کو قانون کے مطابق آگے لے کر جائیں انہوں نے سارے نظام کو تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا ہے،مریم نواز کے بھائی اور والد اربوں روپے کی کرپشن میں ملوث ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں لوگوں کے ساتھ کبھی ناانصافی نہیں ہوئی ، الیکشن کمیشن اور اسلام آباد پولیس کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنے جا رہا ہوں ۔واضح رہے کہ تین روز قبل اسلام آباد پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا تھا تو اس وقت وہ نشے کی حالت میں تھے۔ اسلام آباد پولیس نے فواد چوہدری کی میڈیکل رپورٹ حاصل کرنے کے بعد پر پولیس نے مزید قانونی کارروائی کرتے ہوئےپی ٹی آئی رہنما کے خلاف منشیات کا مقدمہ بھی درج کرلیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں