لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور مریم نواز شریف کے شوہر کیپٹن(ر) محمد صفدر کی صحت بارے انتہائی تشویشناک خبر آ گئی ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کی پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں انجیوگرافی کی گئی۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں سی ٹی انجیوگرافی کے دوران شریف فیملی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ہمراہ تھے۔رہنما مسلم لیگ( ن) کیپٹن صفدر کی کارڈیک صورتحال کیلئے سی ٹی انجیوگرافی کی گئی۔پی آئی سی کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی ای سی جی نارمل آئی ہے، ان کی حالت بھی نارمل ہے۔یاد رہے کہ کیپٹن(ر)محمد صفدر دل کے مریض ہیں اور انہیں کچھ سال پہلے سٹنٹ بھی ڈالا گیا تھا،کیپٹن (ر) صفدر کو شوگر اور معدے کا مرض بھی لاحق ہے جبکہ وہ معدے کا آپریشن بھی کروا چکے ہیں ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/329725167_588941039298615_3256634718276616026_n-1200x480.jpg)