کراچی(کامرس رپورٹر)سونے کی عالمی و مقامی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق یکدم 4300 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا دو لاکھ روپے پر آگیا ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 3686 روپے کمی سے 1 لاکھ 71 ہزار 468 روپے ہوگئی ہے۔اس کے علاوہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر کمی سے 1869 ڈالر فی اونس ہوگئی۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر اتار چڑھاو¿ کا شکار رہی۔کاروباری لین کے آغاز پر ڈالر 30 پیسے سستا ہوکر 275 روپے کا ہوگیا تھا لیکن اس کے بعد طلب میں اضافے کے باعث ڈالر کی قدر 1.20 روپے اضافے کے بعد 276.28 روپے ہوگئی۔ کاروباری اوقات کار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 98 پیسے مہنگا ہوکر 276.28 روپے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تگڑا ہوگیا۔ ڈالر ایک روپیہ سستا ہوکر 280 روپے کا ہوگیا۔دریں اثناءپاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے مسلسل دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان جاری ہے جہاں کاروبار کا آغاز تیزی سے ہوا تاہم دن کے اختتام پر کے ایس ای-100 انڈیکس میں 331.99 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔کے ایس ای-100 انڈیکس 331.99 پوائنٹس یا 0.81 فیصد اضافے کے ساتھ 41 ہزار 522.76 پوائنٹس پر بند ہوا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Gold-Price-1200x480.jpg)