اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے متاثرینِ زلزلہ ترکیہ کیلئے اکاونٹ قائم کر دیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلے متاثرین کی مشکل گھڑی میں معاونت کے لئے ”وزیراعظم ریلیف فنڈ قائم“ کردیا ہے جبکہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئے وزیراعظم ریلیف فنڈ ‘جی۔ 12166’ کے قیام کا نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔وزیراعظم ریلیف فنڈ کا نوٹیفکیشن آفس آف دی کنٹرولر جنرل آف اکاونٹس نے جاری کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے برادر ملک ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کیلئے فنڈ بنانے کا اعلان کیا تھا۔کابینہ نے ایک ماہ کی تنخواہ امدادی فنڈ میں دینے کا اعلان کیا ہے، وزیراعظم نے مخیر حضرات سے بھی برادر ملک ترکیہ کی فراخ دلانہ مدد کی اپیل کی ہے۔