عطاءاللہ تارڑ نے عمران خان پر تابڑ توڑ سوالات کی بوچھاڑ کردی


اسلام آباد(وقائع نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان پر شدید تنقید اور تابڑ توڑ سوالات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو ناجانے کیوں گرفتاری سے خوف آتا ہے؟ عمران خان کتنی دیر ٹانگ کا بہانہ کر کے چھپیں گے ؟جیل بھرو تحریک عدالتوں سے استثنیٰ لینے کی تحریک میں بدل گئی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہہم نے قومی احتساب بیورو(نیب) کا ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر بھگتا ہے، عمران خان سٹے آرڈر لینے کا ماہر، اپنا کوئی بھی کیس میرٹ پر نہیں سنوانا چاہتا، چھپتا رہے گا ،یا ٹانگ کے پیچھے یا سٹے آرڈر لے گا، تیکنیکی بنیادوں پر کیسوں کو التواءکا شکار کرتا ہے، عمران خان کو چھپنا یا بھاگنا ہی آتا ہے؟ وکلاءتحریک کے دوران عمران خان اپنے گھر کی دیوار پھلانگ کر بھاگ گئے تھے،نواز شریف ماڈل ٹاو¿ن سے گوجرانوالہ تک پہنچے عدلیہ بحال ہو چکی تھی،عمران خان کا روزانہ کی بنیاد پر ٹرائل کیا جائے، اب تو باتیں ہورہی ہیں کہ ججز بھی عمران خان اور اس کی ٹرول کی گالیوں سے ڈرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 959 ٹرانزیکشنز ہوئی ہیں فرح گوگی کے اکاو¿نٹ میں، 1 ارب 60 کروڑ روپیہ ٹرانسفر ہوا ،مشکل یہ ہے کہ یہ فرح کو پاکستان نہیں بلا سکتے کیونکہ جب فرح آئے گی تو وہ فر فر بولے گی اور خان صاحب کو پرابلم ہو گی ،عمران خان توشہ خانہ کیس میں عدالت نہیں آسکتا تھا تو ویڈیو لنک سے بیان ریکارڈ کرواتا تاکہ فرد جرم عائد ہوتی، اگر اس نے چوری نہیں کی تو کیوں بھاگا؟ نوازشریف، شہبازشریف، حمزہ شہباز، مریم نواز، سمیت ن لیگ کے ہر رہنما نے بہادری سے میرٹ پر اپنے کیسز لڑے۔ عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے تھے ”جیل بھرو تحریک“ شروع کرکے عمران نیازی ضمانت کیلئے مچلکے نہیں دے گا، گرفتاری سے بچنے کیلئے زمان پارک کے باہر خواتین کا حصار ختم کرے گا لیکن عمران خان کا ماضی ہے کہ مشکلات کا سامنا نہیں کرتا، قیدو بند برداشت نہیں کرتا،زمان پارک کے باہر خواتین کا جو حصار ہے، خان صاحب اس سے باہر نکلیں ، کہیں گے میں کیسز کا سامنا کروں گا جس نے پکڑنا ہے پکڑ لے،عمران خان زمان پارک میں خواتین اور بچوں کے حصار میں روپوش ہیں، اگر جھوٹ، منافقت ،مکر فریب، دھوکے کی کوئی انسانی شکل ہے تو وہ عمران احمد نیازی ہے، منافق کی تین نشانیاں ہیں، جب بھی بات کرے گا جھوٹ بولے گا،وعدہ خلافی کرے گا، جب بھی امانت دی جائے گئی تو خیانت کرے گا اور یہ تینوں خصوصیات عمران نیازی میں موجود ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں