سی این جی گاڑیاں چلانے والوں کے لئے بری خبر آ گئی

کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز تین روز بند کرنے کا اعلان کردیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی نے سندھ بھر میں تین روز کے لئے سی این جی سٹیشنز بند کرنے کا اعلان کیا ہے،تمام فلنگ سٹیشنز جمعہ 10 فروری کی صبح 8 بجے سے 13 فروری کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔اس کے علاوہ تمام جنرل انڈسٹریز اور کیپٹو پاور کے لئے بارہ فروری کو 24 گھنٹے کے لئے گیس فراہمی بند کی جائے گی۔سوئی سدرن گیس کمپنی کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں