پاک فضائیہ کا طیارہ حادثے کا شکار

مردان (سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں پاک فضائیہ کا تربیتی مشاق طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارے نے مردان کے قریب کھیتوں میں ہنگامی لینڈنگ کی،حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔پاک فضائیہ کے تربیتی مشاق طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے نتیجے میں جہاز کو جزوی نقصان پہنچا تاہم دونوں پائلٹ معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ایمبولینس،میڈیکل ٹیم اور فائر وہیکل موقع پر پہنچ گئی۔ریسکیو1122 کی میڈیکل ٹیم نے دونوں پائلٹوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ترجمان پی اے ایف کے مطابق ہنگامی لینڈنگ طیارے میں فنی خرابی کے باعث اس وقت کی گئی جب یہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔واقعے کی تحقیقات کے لیے پی اے ایف ہیڈ کوارٹر میں انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس بھی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب حادثہ پیش آیا تھا تاہم حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں