پولیس کا محافظ خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث نکلا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)خواتین کو ہراساں کرنے والے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پولیس کے محافظ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اسلام آباد کے سپریٹنڈنٹ پولیس( ایس پی)کا پرسنل اسٹنٹ( پی اے)خواتین کو ہراساں کر رہا تھا جس کے خلاف خاتون کی مدعیت میں ویمن پولیس سٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق نعمان نامی لڑکے سے ملاقات ہوئی تھی جس نے میری اور فیملی کی تصاویر اپنے موبائل میں ٹرانسفرکیں تھیں۔مزید بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال سے نعمان دھمکیاں دیکر تصاویر اور ویڈیو منگواتا رہا جبکہ وہ میری ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کرنے کی دھمکیاں دینے لگا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں