dollar

روپےکی بےتوقیری،ڈالرکی قیمت میں پھرسےاضافہ

کراچی(کامرس رپورٹر)انٹربینک میں روپےکی بے توقیری کے باعث ڈالرکی قدرمیں 49 پیسے کا اضافہ ہوا ہے،اب ڈالر 271روپےکا فروخت ہو رہا ہے۔

” پاکستان ٹائم “کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز کا آغاز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 270 روپے 51 پیسے کے ساتھ ہوا تھا اور اب تک پہلے سیشن میں ڈالر مزید 49 پیسے مہنگا ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکس چینج میں جمعے کے پہلے سیشن کے اختتام تک ہنڈرڈ انڈیکس میں 568 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے ، اس وقت 100 انڈیکس 41ہزار 898 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ،اب تک9.95 ارب روپے مالیت کے 18.50 کروڑشیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں