اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)ملک بھر میں قومی اسمبلی کے 33حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حصہ لینے والی سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کے لئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کےلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق دوران الیکشن کمپین کسی بھی امیدوار یا سیاسی جماعت کی جانب سے فوج اورعدلیہ سمیت دیگراداروں کےخلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ نظریہ پاکستان کے منافی کوئی فعل نہیں کیا جائےگا۔ ملکی آزادی اور سالمیت کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائےگی۔ انتخابی عمل کوبہتراندازمیں آگے بڑھانے کیلئے سیاسی جماعتیں پولنگ ایجنٹس کوہدایات جاری کرینگی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف انتخابی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ قانون نافذکرنےوالے اداروں کیساتھ تعاون کیاجائےگا۔انتخابی اخراجات کے اکاو¿نٹس واضح کرناہونگے۔الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام ٹرانزیکشنزجی ایس ٹی رجسٹرڈفارم کے تحت ہونگی۔انتخابی مہم میں قانون کی پاسداری ضروری ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Army-1200x480.jpg)