راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکے حلقہ این اے 62 سے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو الیکشن کمیشن سے بڑی خوشخبری مل گئی ہے ،ریٹرنگ آفیسر نے این اے 62کے ضمنی انتخاب کے لئے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے ہیں ،شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی پر کسی نے اعتراض نہیں کیا جس پر ریٹرنگ آفیسر نے سابق وزیر داخلہ کے کاغذات منظور کرلئے۔شیخ راشد شفیق کی جانب سے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے تھے،ریٹرننگ افسر نوشین اسرار نے شیخ رشید کے کاغذات نامزدگی منظور کیے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ کو جیل حکام نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ریٹرنگ افسر کے سامنے پیش نہیں کیا،جب کہ شیخ رشید کی جانب سے نمائندہ سکروٹنی کے عمل میں شریک ہوا۔ریٹرننگ افسر نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو سکروٹنی عمل میں شامل ہونے کیلئے طلب کیا تھا،جیل حکام نے انہیں پیش نہیں کیا تاہم ان کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے،کسی مخالف امیدوار یا شہری نے کاغذات نامزدگی کو چیلنج نہیں کیا۔بتایا گیا ہے کہ جیل حکام نے شیخ رشید کی عدم پیشی سے متعلق ریٹرننگ آفیسر کو آگاہ کر دیا ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Sheikh-Rasheed-ECP-NA-62-1200x480.jpg)