لاہور(سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے مسلم لیگ نے کی چیف آرگنائزرکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر اتنا جھوٹ بولتی ہے کہ جھوٹ کو شرم آجاتی ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق اپنے بیان میں میاں فرخ حبیب نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کے 10 ماہ میں مہنگائی کے 50 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا،برآمدات میں کمی ، آٹا 160 روپے کلو ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ مریم کہتی تھی ایک روپیہ قیمت بڑھتی ہے تو میاں صاحب کا دل خون کے آنسو روتا ہے،اب وہ دل کہاں گیا ہے؟ مریم نواز کو کپیٹن (ر) صفدر کی باتوں کا صدمہ لگا ہوا ہے،کیپٹن صفدر خود کہہ رہے ہیں کہ مریم نواز اگلی وزیراعظم بنتی نظرنہیں آرہی۔ فرخ حبیب نے کہا کہ پیٹرول پھر 8 سے 10 روپے بڑھنے جارہاہے، مریم صفدر عمران خان پر الزامات کے بجائے کارکردگی پیش کریں،آپ نے کہا تھا کہ اسحاق ڈار آئے گا تو ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Maryam-nawaz-jhoot-1200x480.jpg)