نجم سیٹھی مفت وی آئی پی پاس مانگنے والوں پر چڑھائی کردی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آٹھویں سیزن کے مفت وی آئی پی پاس مانگنے والوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وی آئی پی افراد قوت خرید رکھنے کے باوجود مفت پاس مانگتے ہیں، یوں لگتا ہے کہ مفت پاس ان کی وی آئی پی حیثیت کی تصدیق ہے۔یاد رہے کہ واضح رہے کہ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے پی ایس ایل پاسز اور چیئرمین باکس کے لیے خط لکھا اور پی ایس ایل 8 کی افتتاحی تقریب کے لیے ججز اور ان کے اہلخانہ کے لیے 30 وی وی آئی پی پاسز مانگے تھے۔رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے ملتان میں ہونے والے ہر پی ایس ایل میچ کے لیے 25 وی وی آئی پی پاس بھی جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔ رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین باکس اور ریڈ وہیکل سٹیکرز بھی جاری کرنے کی ہدایت کی گئی تھی تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا پر ہونے والی کڑی تنقید کے بعدلاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس کی مداخلت پر ججز اور ان کے اہلخانہ کے لیے پاکستان سپر لیگ کے مفت پاسز کا پی سی بی کو لکھا جانے والا خط واپس لے لیا تھا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سے ہو رہا ہے۔پہلا میچ ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں