قیامت خیز زلزلے کے بعد ترکی میں خوف و ہراس کا سماں ہے. عوام بے گھر ہوگئے ہیں اور ہزاروں عمارتیں زمین بوس ہوگئی ہیں تاہم اس دوران استنبول کے ایک اسپتال میں زلزلے سے متاثرہ خاندان کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی. ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان نے پیدا ہونے والی نوزائیدہ بچی کے کان میں اذان دی اور اس کا نام عائشہ بتول رکھا۔
پاکستان ٹائم مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق خوفناک زلزلے کے بعد ترکیہ کے صدر طیب ارگان نے متاثرہ علاقوں اور ہسپتالوں کا دورہ کیا. اس دوران انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کو حوصلہ دیا. مریضوں کی دلجوئی کے دوران ترک صدر گھل مل گئے اور انتظامیہ کو مریضوں کی ہر ممکن دیکھ بھال کی ہدایت کی۔
ہسپتالوں کے دورے کے موقع پر ایک ماں نے ترکیہ کے صدر طیب ارگان سے درخواست کی کہ ان کی نوزائدہ بچی کے کان میں آزان دیں. صدر طیب اردگان نے ماں کی فرمائش پوری کرتے ہوئے بچی کے کان میں اذان دی. اس کے بعد انہوں نے بچی کے لیے نام عائشہ بتول تجویز کیا اور تین بار بچی کو مخاطب کرکے عائشہ بتول کہا۔ نومولود کی والدہ نے بھی اس نام کو پسند کیا اور ترک صدر کا شکریہ ادا کیا۔
یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے قیامت خیز زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے صرف ترکیہ کے 10 صوبوں میں 13 ملین افراد متاثر ہوئے اور 30 ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/trurkey-tayyab-erdogan-1200x480.jpg)