پی ڈی ایم جماعتوں کی مشترکہ حکومت میں اب شادی بیاہ کرنا بھی مشکل ہوگیا. وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے ضمنی مالیاتی بل میں لگژری اشیا پر 25 فی صد ٹیکس عائد کیا. بل میں شادی بیاہ کی تقریبات، سیمینارز، ورکشاپس، نمائشوں، میوزکل شوز و دیگر پارٹیز پر 10 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کرنے کی تجویز شامل کی گئی ہے.
ضمنی مالیاتی بل کے مطابق بین الاقوامی سفر کے لیے ائیر ٹکٹ پر 50 ہزار روپے فی ٹکٹ اور مجموعی رقم کا 20 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز شامل ہے. اسحاق ڈار نے بتایا کہ ان دونوں میں سے جو رقم زیادہ ہوگی وہ وصول کی جائے گی۔
اس کے علاوہ فروٹ، جوسز و دیگر مشروبات پر 10 فیصد ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے.
اس موقع پر اسحاق ڈار نے اعلان کیا کہ ہم اس سے قبل کسانوں کے لیے 2 ہزار ارب روپے کا پیکیج دے چکے ہیں جبکہ اب تک ایک ہزار ارب روپے تک تقسیم کیے جاچکے ہیں. علاوہ ازیں، یوتھ لون کے لیے 30 ارب روپے رکھے گئے ہیں. کسانوں کو زرعی آلات پر سستے قرضے دیے جائیں گے جس میں کھاد پر 30 ارب روپے مزید دیے جارہے ہیں.
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/marriages-1200x480.jpg)