پی ایس ایل 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کا سنسنی خیز مقابلہ جاری ہے. آغاز میں سرفراز کی ٹیم مشکل کا شکار رہی تاہم کوئٹہ نے ملتان کو 111 کا ہدف دے دیا. ملتان سلطانز کی جانب سے ہدف کا تعاقب جاری ہے. اب تک ملتان سلطانز نے پانچ اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 40 رنز بنا لیے ہیں۔ اس وقت کریز پر روسو اور رضوان موجود ہیں.
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 111 رنز کا ہدف دیا ہے. پہلے اننگز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 18.5 اوورز میں صرف 110 رنز ہی بنا سکی.
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن روئے 27 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ محمد حسنین نے 22، محمد حفیظ نے 18 محمد نواز نے 14، عمر اکمل نے 11 اور اور مارٹن گپٹل نے 7 رنز سکور کیا. کپتان سرفراز احمد 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آج کے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ نے 5، ثمین گل اور عباس آفریدی نے 2،2 اور اسامہ میر نے 1 وکٹ حاصل کی۔ پاکستان کو احسان اللپ کی شکل میں ایک زبردست فاسٹ باؤلر ملا ہے جس کے حوالے سے کرکٹ کے مبصرین اچھا تاثرات کا اظہار کر رہے ہیں.