پاکستان ٹائم مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں کالا قانون نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت زمینوں پر قبضے، مستقل شہریوں کی بیدخلی، ہندوؤں کی آبادکاری اور متنازع حلقہ بندیاں کی گئیں ہیں تاہم اب کشمیری اس کے خلاف سرآپا احتجاج ہیں اور مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال بھی شروع کر دی گئی ہے.
اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں حریت جماعتوں کی اپیل پر مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ بازار، تعلیمی ادارے اور دفاتر بند ہیں جبکہ ٹرانسپورٹ بھی غائب ہے اور سڑکیں سمیت گلیاں ویران ہیں.
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ بھارتی سرکار کی جانب سے کشمیریوں کے گھروں کو مسمار کیا جا رہا ہے اور اس جبر پر آواز اُٹھانے والے کشمیری رہنماؤں کو گرفتار کیا جارہا ہے.
اس حوالے سے مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کا کہن ہے کہ مودی سرکار کیا ہمیں بے وقوف سمجھتی ہے، یہ حلقہ بندیاں کشمیر کو ہندو ریاست ڈکلیئر کرنے کی سازش ہے
یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں متنازع حلقہ بندیاں اور اسمبلی نشستوں کی من چاہی تقسیم پر مودی سرکار کے خلاف کئی درخواستیں دائر کی گئیں تاہم یہ تمام درخواستیں عدالت نے مسترد کردیں ہیں.
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/modi-kashmir-1200x480.jpg)