پاکستان ٹائم کے مطابق عدالت کی جانب سے پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کی اپیلیں غیر موثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دیں گئیں ہیں۔
سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈی جی الیکشن کمیشن سے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن کو شاید ہائی کورٹ نے پنجاب انتخابات کے حوالے سے حکم دیا ہے؟ چیف جسٹس ننے سوال کیا کہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد اب الیکشن کمیشن کیا کر رہا ہے ؟ کمیشن الیکشن کی تاریخ کے لئے گورنر سے کیوں مشاورت کر رہا ہے۔
سماعت کے دوران ڈی جی الیکشن کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے کل گورنر پنجاب سے مشاورت کی ہے۔تاہم ہمیں تاحال گورنر سے میٹنگ کے منٹس موصول نہیں ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ اس معاملے پر گورنر پنجاب شاید قانونی راستہ اپنائیں گے۔
جس پر جسٹس عائشہ ملک نے ریمارکس دیے کہ انتخابات کے لئے مشاورت کی ضرورت کیوں پڑ رہی ہے جس پر جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ شاید ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو گورنر سے مشاورت کا حکم دیا۔
چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ہائیکورٹ کا حکم ہے تو پھر الیکشن کمیشن مشاورت کرے۔