پاکستان ٹائم کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی اور ان کے وکیل کے مباین گفتگو پر مشتمل مبینہ آڈیو لیک پر تحقیقات کا ٓغا ز کر دیا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق فرانزک میں آڈیو اصل ثابت ہونے کے بعد مقدمہ درج کرنے کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق اس حوالے سے وزیر داخلہ نے بھی سنجیدگی دکھاتے ہوئے ایف آئی اے حکام کو تحقیقات کی اجازت دے دی ہے۔ وزیر داخلہ کی جانب سے باقاعدہ اجازت ملنے کے بعد ایف آئی نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، اس حوالے سے ایف آئی اے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ آڈیوز کا فرانزک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لئے آڈیوز کو لاہور بھجوا دیا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فرانزک رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات اگلے مرحلے میں داخل ہوں گی۔ آڈیوز کے متعلق فرانزک رپورٹ وزارت داخلہ کو فراہم کی جائے گی۔ اگر آڈیوز درست ثابت ہوئیں تو فریقین کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Pervez-elahi-audio-1200x480.jpg)