سلطانز بمقابلہ زلمی میچ جاری، پی ایس ایل 8 کی تیز ترین فیفٹی

پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں سنسنی خیز اوردلچسپ مقابلے جاری ہیں۔ آج ملتان سلطانز بمقابلہ پشاور زلمی کا میچ ہورہا ہے ، جس میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کے فیلڈن کا فیصلہ کیا اور ملتان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز کی جانب سے اننگز کا آغاز شان مسعود اور کپتان محمد رضوان نے کیا۔ دونوں اوپنرز میں سے شان مسعود قدرے جلدی آﺅٹ ہوئے اور صرف 20رنز ہی بنا سکے تاہم کپتان محمد رضوان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے 42 گیندوں پر 66 رنز بنائے تاہم سفیان مقیم کی گیند پر محمد حارث کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے۔ ان کے بعد ریلے روسو کھیلنے کے لئے آئے اور ڈیوڈ میلر کے ساتھ مل کر شاندار اننگ کھیلی۔ ریلے روسو نے 23 گیندوں پر فیفٹی بنا کر پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن میں تیز ترین فیفٹی کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے قبل یہ اعزاز کولن مونرو نے حاصل کیا تھا جنہوں نے 26 گیندوں پر فیفٹی بنائی تھی۔
اس وقت پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے مابین میچ جاری ہے، کریز پر پشاور زلمی کی جانب سے ریلے روسو اور ڈیوڈ میلر موجود ہیں۔ روسو اب تک 32 گیندوں پر 73 رنز بنا چکے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں