پاکستان ٹائم کے مطابق سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کی جانب سے الیکشن ملتوی کرنے والوں کے خلاف سخت بیان سامنے آیا ہے۔ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جو الیکشن کو 90 روز سے آگے لے کر جائے گا وہ غدار ہو گا، الیکشن کو آگے لے جانے والوں پر آرٹیکل 6 لگے گا۔
پاکستان ٹائم رپورٹر کے مطابق شیخ رشید نےب زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج عمران خان نے زندگی میں پہلی بار کسی کو رہائی پر سگار کا ڈبہ دیا ہے، شیخ رشید نے ملنے والا سگار کا ڈبہ بھی میڈیا کو دکھا دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مر رہا ہے، تمام بحرانوں کا ایک ہی حل ہے ملک میں فوری الیکشن کرائے جائیں، مریم نوازکا خاوند ہی ان کے ساتھ نہیں، اگر مریم نواز میں جرات ہے تو قوم کو بتائے کس کی حکومت ہے۔
میڈیا سئے گفتگو کے دوران شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 380 ارب کی بجلی چوری ہو رہی ہے، جو بجلی چوری ہوتی ہے وہ بلوں میں ڈال دی جاتی ہے، لوگو ملک بچانے کا وقت ہے، عمران کے ساتھ کھڑے ہو جاو¿، چور، اچکے آنکھیں دکھا رہے ہیں۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/sheikh-rasheed-1-1200x480.jpg)