پاکستان ٹائم مانیٹرنگ ڈیسک کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے لیاقت علی خان اور بے نظیر بھٹو کے قتل کیسز کے حوالے سے پیش گوئی کردی ہے.
پاکستان پیپلز پارٹی کے منظور وسان مختلف معاملات سے متعلق پیش گوئی اور خواب دیکھنے کے بیانات کے حوالے سے مشہور ہیں. اب انہوں نے بے نظیر قتل یس کے حوالے سے بھی پیشن گوئء کی ہے. ان کہنا تھا کہ رواں سال لیاقت علی خان اور بینظیر بھٹو کے قتل کی کہانی سامنے آئے گی. ان واقعات میں کون کون ملوث تھا اور کس کس نے ان کو قتل کروایا، سب منظر عام پر آجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ستمبر اور اکتوبر جے مہینوں تک بہت سی چیزیں منظرعام پر آئیں گیں۔
انہوں نے ان باتوں کا انکشاف سندھ سیکرٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیام ان کا مزید کہنا تھا کہ عام انتخابات اکتوبر میں ہو بھی سکتےہیں اور مؤخر بھی ہوسکتے ہیں۔ فنکشنل لیگ پیپلز پارٹی میں ضم ہوگی۔
جب ان سے موجودہ سیاسی صورتحال پر سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ اس وقت بوٹوں کی آوازیں سننی چاہییں تھیں، مگر اب بوٹوں میں وہ دم خم نہیں ہے۔ بوٹوں کی واپسی کا اب کوئی امکان نہیں ہے۔
اپنی گفتگو میں انہوں نے مزید پیشن گوئیاں کرتے ہوئے کہا کہ رواں برس بہت ساری آڈیوز اور ویڈیوز مزید بھی آنے والی ہیں۔ صرف سیاستدانوں ہی کی نہیں بلکہ بہت سارے اداروں کی بھی آڈیوز اور ویڈیوز آئیں گی۔ اس میں بچے گا کوئی بھی نہیں۔ مجھے عام انتخابات میں عمران خان کا جیتنا مشکل نظر آرہا ہے.
