ٹوئٹر کے بعد فیس بک اور انسٹا گرام صارفین کیلئے برُی خبر آ گئی

لاہور(ویب ڈیسک ) میٹا کے مالک مارک زکر برگ کا کہنا ہے کہ اب ٹویٹر کی طرح فیس بک اور انسٹا گرام پر بھی صارفین کو بلیو ٹک کیلئے ماہانہ فیس ادا کرنا پڑے گی ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق خبریں سامنے آئی تھیں کہ ممکنہ طور پر ٹوئٹر کی طرح انسٹاگرام پر بھی پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کیے جانے کا فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، تاہم اب مارک زکربرگ نے اپنی فیس بک پوسٹ کے ذریعے تصدیق کی کہ جلد ہی ان کے پلیٹ فارم پر پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کے فیچر کا ا?غاز ہوجائے گا۔
انہوں نے اپنی مختصر پوسٹ میں بتایا کہ ابتدائی طور پر اائندہ ہفتے سے ماہانہ فیس کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کے فیچر کا ا?غاز نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہوگا، فیس بک بانی نے بتایا کہ فیچر کے تحت اینڈرائیڈ صارفین ماہانہ تقریبا 12 امریکی ڈالر کے عوض بلیو ٹک حاصل کر سکیں گے۔
ان کے مطابق اسی طرح آئی او ایس اور ڈیسک ٹاپ صارفین ماہانہ تقریبا 15 امریکی ڈالر کے عوض بلیو ٹک حاصل کر سکیں گے، انہوں نے بتایا کہ مذکورہ فیچر سبسکرائب کرنے کے لیے صارفین سے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ شناختی کارڈ کی کاپی بھی مانگی جائے گی۔
مارک زکربرگ کا کہنا تھا کہ پیسوں کے عوض بلیو ٹک حاصل کرنے والے صارفین کو سیکیورٹی فیچرز سمیت دیگر اہم فیچرز تک بھی براہ راست رسائی ہوگی۔
اگرچہ انہوں نے تصدیق کی کہ ان کے پلیٹ فارم پر ماہانہ 12 سے 15 امریکی ڈالر کے عوض بلیو ٹک فراہم کیا جائے گا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایک ہی فیس کے عوض دونوں یعنی فیس بک اور انسٹاگرام پر بلیو ٹک مل سکے گا یا دونوں پلیٹ فارمز کے لیے الگ الگ فیس ادا کرنا ہوگی۔تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایک ہی فیس کے عوض دونوں پلیٹ فارمز پر بلیو ٹک حاصل کیا جا سکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں