صدر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے پر الیکشن کمیشن نے بڑا فیصلہ کر لیا

اسلا م آباد (کورٹ رپورٹر ) صدر مملکت کی جانب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے جنرل الیکشن کے حوالے سے الیکشن کی تاریخ دیئے جانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے مشاورتی اجلاس طلب کیا ، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ صدر مملکت کی جانب سے کئے گئے اعلان پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائے جس کیلئے اٹارنی جنرل کو کل مشاورت کیلئے مدعو کیا گیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق الیکشن کمیشن اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین ، قانون کے مطابق بغیر کسی دباوکے فیصلے کرتا ہے او رکرتا رہے گا،ہر وقت آئین اور قانون کے تحت 90 دن میں الیکشن کرانے کیلئے تیار رہے ہیں ، تاریخ مقرر کرنے کے بعد فوراً الیکشن شیڈول دے کر کمیشن الیکشن کرانے کا پابند ہے ، صدرنے تاریخ مقر رکرنے کے بعد آج کمیشن کے اجلا س میں تفصیلاً غور کیا گیا،اٹارنی جنرل اور دیگر قانونی ماہرین سے مزید رہنمائی لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مشاورت کیلئے 2 آئینی و قانونی ماہرین کا انتخاب کیا جا رہا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں