لاہور(کرائم رپورٹر)جیل بھرو تحریک سے ایک روز قبل ہی سابق وزیراعظم عمران خان کی لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر سپیشل برانچ کے اہلکار پر تشدد اور اسلحہ چھیننے کا الزام میں پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مقدمہ تھانہ ریس کورس میں سپیشل برانچ کے اہلکار جہانزیب سہیل کی مدعیت میں ڈکیتی سمیت 6 دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی کے 5 نامزد اور 15 نامعلوم کارکنوں کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں پی ٹی آئی 3 گن مینوں کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔مدعی مقدمہ کا مو¿قف ہے کہ ریلی کے شرکاءنے حسان نیازی،احمد خان نیازی کی ایماءپر تشدد کیا۔ مسلح ملزمان نے سرکاری پستول اور گولیاں چھین لیں۔خیال رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی ہائیکورٹ پیشی کے موقع پر پی ٹی آئی کے ہزاروں کارکن احاطہ عدالت کے باہر جمع تھے جبکہ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ دھکم پیل بھی ہوئی تھی ۔