اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام ف کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ عمران خان ایک قومی مجرم ہے اور اسکی پشت پر ملک دشمن طاقتیں کھڑی ہیں،انہیں عدالتوں سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے،قوم کی امیدیں عدلیہ سے وابستہ ہیں،ہم امید کرتے ہیں کہ جج صاحبان قانون کی پاسداری کرتے ہوئے قوم کی امیدوں پر پورا اتریں گے اور انہیں مایوس نہیں کریں گے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری کا کہنا تھا کہ قومی مجرم عمران کی عدالت میں پیشی پر جج صاحبان کی طرف سے انکی آمدکو سراہنا حیران کن ہے،عمران نیازی قومی مجرم ہے اور اسکی پشت پر ملک دشمن طاقتیں کھڑی ہیں،عمران نیازی کی عدالت میں پیشی پر کارکنان کی منت سماجت کر کے عدالت کا گھیراو کرانا اسکی بزدلی واضح کرتی ہے۔محمد اسلم غوری نے کہا کہ چند سو کارکنان کو عدالت کے سامنے جمع کرکے عمران نیازی عدالت پر دباو ڈالنا چاہتے تھے،عمران نیازی سرٹیفائیڈ چور ڈکلیئر ہونے کے ساتھ ساتھ صادق اور امین بھی نہیں رہے،عمران نیازی قوم کو مزید گمراہ نہ کرے،انکا کردار قوم کے سامنے عیاں ہوچکا ہے۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ عمران نیازی کا ہر بیانیہ جھوٹ کا پلندہ ہے،امریکی سازش بیانیے میں عمران نیازی منہ کے بل گر چکا ہے،عمران نیازی نے قوم کے ساتھ ساتھ معزز عدالتوں کو بھی گمراہ کیا،عمران شیطان بن چکا ہے۔