پی ایس ایل کی تیز ترین سنچری ،محمد رضوان نے ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ملتان(سپورٹس رپورٹر)ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے پی ایس ایل 8 کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پی ایس ایل 8 کا تیز ترین سینچری کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے پاس تھا جنہوں نے پی ایس ایل 8 کی واحد سینچری 62 گیندوں پر سکور کی جسے اب محمد رضوان نے توڑ دیا ہے، محمد رضوان نے 60 گیندوں پر سینچری سکور کی ہے،خیال رہے کہ اب تک پی ایس ایل 8 میں صرف 2 ہی سینچریز سامنے آئی ہیں۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا ایک میچ میں سب سے زیادہ سکور 117رنز کا ریکارڈ مارٹن گپٹل کے پاس ہے ,جبکہ اس سیزن کے سب سے زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ ابھی تک محمد رضوان کے پاس جنہوں نے 5 میچز میں 329 رنز بنائے ہیں ، جس میں ایک سینچری اور 2 ففٹیز شامل ہیں۔یاد رہے کہ پی ایس ایل 8 کے 11 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیدی، عباس آفریدی نے آخری اوور میں دو چھکوں اور 2 وائٹ کے باوجود 22 رنز نہیں بننے دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں