لاہور(کرائم رپورٹر)کوٹ لکھپت جیل کی انظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے رہنماوں اور کارکنوں کو جیل میں رکھنے سے انکار کردیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ”جیل بھرو تحریک “ کے پہلے روز مال روڈ لاہور سے گرفتاریاں دینے والے تحریک انصاف کے قائدین کو جیل انتظامیہ نے قبول کرنے سے انکار کردیا ،پی ٹی آئی رہنماو¿ں کولے جانے والی قیدیوں کی وین کوٹ لکھپت جیل کے مین گیٹ کے باہر موجود ہے۔ حکام کا موقف ہے کہ جیل رولز کے تحت رہنماوں کو جیل میں نہیں رکھا جاسکتا، 6 بجے گنتی مکمل ہونے کے بعد کسی کو نہیں رکھا جاسکتا۔ پی ٹی آئی رہنماوں اور کارکنوں پر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا گیا، مقدمہ درج ہونے کے بعد قیدیوں کو حوالات میں رکھا جائے گا۔ مقدمہ درج ہونے کے بعد کل کسی وقت جیل بھیجا جاسکتا ہے۔اس سے قبل پی ٹی آئی ”جیل بھرو تحریک“ کے سلسلے میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اعظم سواتی سمیت دیگر مرکزی رہنما وکارکنان گرفتاری کیلئے پریزن وینز پر سوار ہوگئے، جس کے بعد قیدیوں کی گاڑیاں گرفتار رہنماوں اور کارکنان کو لے کر کیمپ جیل پہنچ گئیں تاہم کیمپ جیل کی انتظامیہ کے انکار کے بعد گرفتار رہنماون اور کارکنوں کو کوٹ لکھپت جیل لیجایا گیا تاہم سینٹرل جیل کی انتظامیہ نے بھی قیدیوں کو قبول کرنے سے انکار کردیا ۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/327159652_589837146352740_2253367444598240278_n-1200x480.jpg)