اسرائیلی فوج کا نابلس پر حملہ، 10 فلسطینی شہید، 100 سے زائد زخمی

نابلس(مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فوج نے ایک مرتبہ پھر روایتی بربریت و وحشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے پہ واقع شہر نابلس پر حملہ کر کے کم از کم دس فلسطینیوں کو شہید اور 102 کو زخمی کردیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری آپریشن کے نتیجے میں اب تک10افراد شہید اور 102 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیںجبکہ زیر علاج زخمیوں میں سے سات کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج نے نابلس میں جاری اپنی چھاپہ مار کارروائیوں کی تصدیق کی ہے لیکن اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں البتہ مو¿قف اپنایا ہے کہ وہ آپریشن میں مصروف ہے۔ فلسطینی تنظیم جہاداسلامی نے اس حوالے سے کہا ہے کہ نابلس میں اسرائیلی فوج نے اس کے دوکمانڈروں کوایک گھر میں گھیرلیا تھا جس کے بعد جھڑپ شروع ہوئی جو بعد میں بڑھ گئی۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق فوج نے جب ایک گھر کو گھیرا تو پھر اس پر میزائل برسائے جس سے عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور نتیجتاً وہاں موجود دونوں کمانڈرز بھی جاں بحق ہو گئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جس وقت جھڑپیں ہوئیں اس وقت زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں جب کہ فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کی بکتر بند گاڑیوں پر پتھراو¿ کیا اور موجود پھل بھی مارے۔حملے میں جہاد اسلامی کے دونوں کمانڈرزشہید ہوئے ہیں جب کہ باقی دیگر عام شہری ہیں جن میں سے ایک 72 سالہ بزرگ اور 14 سالہ لڑکا بھی شامل ہے۔ شہدا کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں