سرگودھا(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ میں سے عمران خان کے سہولت کار کسی کام کے نہیں،میں انہیں ایکسپوز کر کے رہوں گی،اسٹیبلشمنٹ نے بدبو دار گند کا ٹوکرا اٹھا کر پھینک دیا تھا،جو اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو اپنے کاندھوں پر بٹھا کر لائی تھی وہ اب گھر جا چکی ہے،پانچ کا ٹولہ ملک کے حالات کا ذمہ دار ہے،جنرل (ر)فیض حمید ٹولے کا سرغنہ ہے،لوگوں کے لئے جیلیں اور اپنے لئے بیلیں،ایسا لگا ضمانت ان کو نہیں،ان ججز کو دیکر آئے ہیں۔
سرگودھا میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ گھڑی چور حکومت چھوڑ کر گیا تو سازش کا سن سن کر کان پک گئے،سازش در حقیقت نواز شریف کے خلاف ہوئی تھی، 5 کے ٹولے نے نواز شریف کے خلاف سازش کی،پانچ کا ٹولہ ملک کے حالات کا ذمہ دار ہے،جنرل(ر)فیض حمید ٹولے کا سرغنہ ہے،فیض حمید نے کہا تھا نواز شریف کا قد بہت بڑا ہوگیا ہے،اس کو ’کٹ ٹو سائز‘کرنا پڑے گا،سازش کرنے والوں کو ایک گھوڑا چاہیے تھا جو گھڑی چور عمران خان کی صورت میں ملا،فیض حمید کی باقیات آج بھی موجود ہیں،جب عمران خان کا لانگ مارچ ناکام ہوا تو سازشیوں نے عدلیہ سے جج اٹھالیے،عمران خان کو سادھو بنا کرپیش کیا،عمران خان سازشیوں کا فرنٹ مین اور ازلی فتنہ تھا،فیض حمید کو چیف بننا تھا،ان کو سیاسی چہرے کی ضرورت تھی،نواز شریف عوام کا نمائندہ تھا،پھر اس نے عمران خان گھڑی چور کو اٹھایا،فیض حمید کو عمران خان سے محبت نہیں،ان جرائم کا خوف ہے جو انھوں نے پانچ سال کیے،فیض حمید نے اربوں روپے بنائے اور گلف ممالک میں منتقل کیے،لانگ مارچ اور لاک ڈاون نا کام ہوا تو انہوں نے کہا ہمارے پاس آجاو،پانچ کا ٹولہ ہی پاکستان کے حالات خراب کرنے کا ذمہ دار ہے،اسٹیبلشمنٹ نے بدبو دار گند کا ٹوکرا اٹھا کر کے پھینک دیا تھا،البتہ جو اسٹیبلشمنٹ عمران خان کو اپنے کاندھوں پر بٹھا کر لائی تھی وہ اب گھر جا چکی ہے، نواز شریف کے خلاف عدالتوں نے فیصلے دیے،دو ججز نے عمران خان کو واپس لانے کا بیڑہ اٹھایا ہوا ہے،عدالت کو کیوں معلوم نہیں کہ میچ فکسنگ ہو رہی ہے؟دو متنازع ججوں کو 9 اراکین بنچ میں شامل کیا گیا جس پر بار کونسل نے اعتراض کیا،وہ ریفرنس لیے بیٹھے ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پرویز الٰہی کی آڈیو منظر عام پر آ چکی ہے،جس کو پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا اسے پارٹی صدر بنا دیا،پرویز الٰہی کہتے تھے اسٹیبلشمنٹ عمران کی نیپیاں بدلتی ہے،اب نیپیاں بدلنے کی ذمہ داری پرویز الٰہی نے اٹھالی ہے،سی سی پی او لاہور کے تبادلے کے احکامات روک دیئے گئے،کیس سنتے سنتے اچانک انتخابات پر پہنچ گئے، ن لیگ الیکشن سے نہیں ڈرتی،انتخابات کی تیاری کر رہے ہیں،بزدل 5 ماہ سے ٹانگ پر پلسٹر لگا کر بیٹھا ہے،عدالت بلاتی ہے تو کہتے ہیں ٹانگ ٹھیک نہیں،لوگوں کے لئے جیلیں اور اپنے لئے بیلیں،ایسا لگا ضمانت ان کو نہیں،ان ججز کو دیکر آئے ہیں،عمران خان نے کارکنوں کو لائن میں لگادیا ہے اور پیچھے سے خود غائب ہوگئے،لیڈر نواز شریف کی طرح سامنے سے لیڈ کرتا ہے جس نے مرتی ہوئی بیوی کو چھوڑ کر آکر گرفتاری دی،پہلے جیل بھرو دیکھی جس میں پولیس گرفتاریوں کے لئے اعلان کرتی رہی،آگے آگے یہ بھاگ رہے تھے اور پولیس ان کے پیچھے پیچھے تھی،ایک ہی رات میں کارکنوں کو ماں اور بچے یاد آگئے،ڈیڑھ کروڑ آبادی کے شہر میں 60،70 افراد نے گرفتاری دی۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Maryam-Nawaz-1-1200x480.jpg)