عبدالرحمان کھیتران کا 10روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کوئٹہ(کورٹ رپورٹر)بارکھان میں خاتون اور دو نوجوانوں کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، پولیس نے متعلقہ کیس میں گرفتار بلوچستان کے وزیر مواصلات عبدالرحمان کھیتران کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے 10روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کوئٹہ کی مقامی عدالت میں بارکھان واقعہ کےخلاف کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے صوبائی وزیرسردارعبدالرحمان کھیتران کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے سردار عبدالرحمان کھیتران کو کرائم برانچ کے حوالے کردیا۔دوسری جانب سردار عبدالرحمان کے صاحبزادے انعام کھیتران نے معاملے کی تفتیش کرنے والی پولیس پر الزام لگایا ہے کہ پولیس بازیاب مغویوں پر تشدد کرکے میرے خلاف بیان لینا چاہتی ہے۔سردار انعام کھیتران نے یہ الزام بھی لگایا کہ چیف سیکرٹری براہ راست ڈی آئی جی سے رابطہ کرکے انھیں وزیر اعلیٰ بلوچستان کی طرف سے ہدایت دے رہے ہیں کہ انعام کھیتران کے خلاف بیان دلوا کر کیس بنائیں۔انھوں نے کہا کہ میرے والد سردار عبدالرحمان کھیتران کی گرفتاری محض دکھا وا ہے والد کا موبائل آن ہے اور وہ انٹرنیٹ بھی استعمال کررہے ہیں۔ سردار انعام نے اعلیٰ حکام سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑی تو وہ گرفتاری بھی پیش کریں گے اور ہر فورم پر اپنی صفائی دینے کو تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں