کراچی(کامرس رپورٹر)سونے کی فی تولہ قیمت نے ایک بار پھر اودھم مچا دیا ہے ،پاکستان میں سونے کے بھاو¿ میں اتار چڑھاو¿ کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہونے سے فی تولہ سونے کا نرخ 500 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 96 ہزار 100 روپے سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قدر 429 روپے اضافے سے ہ1 لاکھ 68 ہزار 124 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 30 روپے کمی سے 2120 روپے پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 14 ڈالر سستا ہوکر 1826 ڈالر فی اونس پر آگیا ہے۔دوسری جانب ملکی تبادلہ منڈیوں میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل دوسرے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سٹیٹ بینک کے مطابق جمعرات کے روز انٹربینک میں 93 پیسے کمی کے بعد ڈالر 260 روپے 93 پیسے پر بند ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے چار دنوں میں ڈالر ایک روپے 89 پیسے سستا ہوا ہے جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قیمت فروخت 266.80 روپے ہے۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں یورو 2.50 روپے سستا ہوکر 281 روپے، برطانوی پاونڈ 3 روپے کمی سے 319 روپے، اماراتی درہم 10 پیسے اضافے سے 74 روپے جبکہ سعودی ریال 60 پیسے کمی سے 70.80 روپے کا ہوگیا۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/327189899_1223156468637581_1682551172462145653_n-1200x480.jpg)