فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی

راولپنڈی(وقائع نگار)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی ”جیل بھرو تحریک“ میں راولپنڈی سے سابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق تحریک انصاف کی ”جیل بھرو تحریک “کا آج تیسرا روز ہے اور آج راولپنڈی میں نماز جمعہ کے بعد جیل بھرو تحریک شروع ہوگئی ہے،راولپنڈی میں سب سے پہلے پی ٹی آئی کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے گرفتاری دے دی ہے۔فیاض الحسن چوہان نے کارکنوں کے ہمراہ گرفتاری دی اور پہلے سے موجود قیدی وین 3 کارکنوں کو لے کر روانہ ہوگئی ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید،ان کے بھتیجے راشد شفیق پی ٹی آئی رہنما ذلفی بخاری اور غلام سرور بھی کمیٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔دوسری جانب سینٹرل پولیس آفیسر(سی پی او) راولپنڈی خالد محمود ہمدانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”جیل بھرو تحریک“اور بسنت کی روک تھام کے لئے پولیس الرٹ ہے،پولیس کی بنیادی ذمہ داری لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے،پولیس لوگوں کے کاروبار کو بھی تحفظ فراہم کرے گی۔
سی پی او راولپنڈی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جیل بھرو تحریک میں کوئی گرفتاری نہیں کی جائے گی لیکن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور آئی جی پنجاب کی پالیسی کے مطابق گرفتار افراد کو جیلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں