جے یو آئی کی تحریک انصاف کے کارکنوں کو مبارکباد،وجہ جان کر آپ بھی مسکرا دیں

کراچی(سٹاف رپورٹر)جمعیت علماءاسلام( ف) کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کو نفسیاتی مریض نیازی کی” جیل بھرو تحریک “میں عدم دلچسپی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے لیڈر آگے پولیس پیچھے قوم اس تفریح سے لطف اندوز ہو رہی ہے،نیازی کا” جیل بھرو منصوبہ “بھی حسب توقع ناکام ہوچکا ،اب کوئی اور چورن بیچے،اس دماغی مریض کو اس کے کارکن بھی پہچان گئے ہیں ،اسی لئے کارکنوں نے فسادی منصوبہ ناکام بنادیا۔اسلم غوری کا کہنا تھا کہ عمران نیازی صرف سوشل میڈیا کے فیک اکاو¿نٹس پر زندہ ہے،عملی میدان میں زیرو ہوگیا ہے،تحریک انصاف کارکنان اس ذہنی مریض کے غیر ذمہ دارانہ اور غیر سنجیدہ فیصلوں پر عمل نہ کریں، عمران نیازی کا واحد مقصد انارکی پھیلانا ہے،عمران نیازی کو پاکستان کے معاشی حالات سے کوئی دلچسپی نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں