لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں تاریخی اَپ سیٹ، تحریک انصاف نے میدان مار لیا

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ بار الیکشن میں تاریخی اپ سیٹ ،حکومتی حمایت یافتہ صدارتی امیدوار بدترین شکست سے دوچار ہوگئے،پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ اشتیاق اے خان اشتیاق اے خان صدر،ربیعہ باجوہ نائب صدر، صباحت رضوی سیکرٹری اور شاہ رخ شہباز وڑائچ سیکرٹری فنانس منتخب ہو گئے۔لاہور ہائی کورٹ بار کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صباحت رضوی نے بطور خاتون سیکرٹری منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا ۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابقلاہور ہائیکورٹ بار انتخابات میں چار نشستوں پر چودہ امیدواروں نے حصہ لیا۔ مجموعی طور پر 10 ہزار 7 سو 76 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔الیکشن کےلئے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا اور شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا، جیتنے والے امیدواروں کے حامیوں نے نعرے بازی بھی کی۔حتمی نتائج کے مطابق انتخابات میں حامد خان گروپ کے اشتیاق اے خان7ہزار 293 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے ان کے مد مقابل عاصمہ جہانگیر گروپ کے لہراسب خان 3372 ووٹ حاصل کر سکے۔نائب صدر کی نشست پر ربیعہ باجوہ 3590 اور سیکرٹری کی نشست پر صباحت رضوی 4310 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں۔ فنانس سیکرٹری شاہ رخ شہباز وڑائچ نے 7109 ووٹ حاصل کر کے میدان مار لیا۔نو منتخب صدر اشتیاق اے خان نے کامیابی کے بعد بار اور بنچ کے درمیان فاصلے ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں