ڈیرہ غازی خان (وقائع نگار خصوصی)سینئر صحافی،معروف تجزیہ کار،کالم نگار اور ماہر قانون حذیفہ رحمان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ڈیرہ غازی خان میں سیاست دانوں،بیورو کریسی،مذہبی و سماجی رہنماوں کے سب سے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کر گئی،دعوت ولیمہ کی تقریب میں وزیر اعظم کے معاونین،سابق وزرا،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،اعلی سرکاری افسران،کاروباری شخصیات،صحافی اور وکلاء سمیت مختلف مذہبی رہنماوں نے بھی شرکت کی۔بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف حذیفہ رحمان کو شادی کی مبارکباد دینے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان کالم نگار،تجزیہ کار اور ماہر قانون حذیفہ رحمان کی دعوت ولیمہ کی تقریب ڈیرہ غازی خان میں پاکستان مسلم لیگ ن،پاکستان تحریک انصاف،پیپلز پارٹی،جماعت اسلامی،مرکزی جمعیت اہل حدیث،بیورو کریسی،سیاسی و سماجی رہنماوں کی بڑی تعداد میں شرکت سے سیاسی اجتماع میں بدل گئی،دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزراء،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،قبائلی عمائدین،سیاسی رہنماوں نے اتنی بڑی تعداد میں شرکت کی کہ وسیع و عریض پنڈال بھی تنگی داماں کی شکایت کرتے دکھائی دیا۔دعوت ولیمہ کی تقریب میں وفاقی وزیر مملکت سردار عبدالغفار ڈوگر،سابق ایم پی اے اور چیف آف دریشک سردار احمد علی خان دریشک،سینیٹر حافظ ڈاکٹر عبدالکریم،مولانا جمال عبدالناصر،سردار عمار اویس لغاری،سردار اکمل خان لغاری،سردار اویس خان لغاری،سربراہ حبیب رفیق گروپ شاہد رفیق،شاہزیب شاہد رفیق،چیف ایگزیکٹو آفیسر حافظ سجاد موٹرز،حافظ محمد سجاد،حافظ محمد حسین،سربراہ تمندار چیف سردار میر بادشاہ خان قیصرانی،سردار عمر بزدار،سردار جعفر بزدار،سی ٹی ڈی جنوبی پنجاب کے سربراہ اقبال خان چانڈیہ،سابق وزیر مملکت زرتاج گل وزیر،اخوند ہمایوں رضا،سابق مشیر صحت پنجاب محمد حنیف پتافی،سردارنصراللہ خان دریشک،ڈاکٹر مینا جعفر لغاری،ملک فیض محمد ایڈووکیٹ،معروف قانون دان و سابق صدر بار قاضی صدر الدین،سردار اجمل خان چانڈیہ امیدوار ایم پی اے مظفر گڑھ،ملک محمد ظفر،ملک محمد اختر،عدیل شہزاد،سردار عبدالحمید خان سرکانی ماسٹر ظہور احمد حجبانی،ملک فیض محمد ایڈووکیٹ،میاں سلطان محمود ڈاھا ،سرمد سلیم خواجہ،ملک سجاد احمد کھلنگ،میاں نعیم سہو،وسیم احمد خان اور سردار انتظار ڈوگر،سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک بلال کھر،سیکریٹری جم خانہ کلب امتیاز لغاری،ذوالفقار لغاری،خلیل خان لغاری،شکیل خان لغاری،شہزاد خان،سردار جاوید اختر لنڈ،فیاض خان لنڈ،ملک مصطفی کھنڈوا،عطااللہ ملکانی،سلیمان بلوچ،ملک فدا،ملک محمد اختر، قاضی صدر الدین ایڈووکیٹ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی سردار محمود قادر خان لغاری،ڈاکٹر اطہر سکھانی سی ای او ہیلتھ ڈیرہ غازی خان اور سابق ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اقبال،سہیل خان درانی ،میاں صفدر،میر محمد مرزا خان تالپور،اسامہ عبدالکریم ،شاھد حمید چانڈیہ،محمد حسین فریدی کچھیلا،ملک محمد اقبال آراییں،محمد یونس قریشی، ملک ماما محمد رمضان مہیسر،ملک محمد شفیع وینیس،ملک زبیر آرائیں،ملک لیاقت پرھار،چوھدری مشتاق احمد،الجلیل گارڈن،النور آرچرڈ کے چیف ایگزیکٹیو سردار اسلم وڑائچ،سابق کمشنر لیاقت چٹھہ کے فرزند عمار لیاقت چٹھہ،شیخ ریاض اللہ والا،سردارپرویز خان گورچانی، عبدالرحمان دستی، ذوالفقار بھٹی،راو محمد اکمل، ملک قاسم، غفور حسمانی،ملک مدثرسمیت سینکڑوں اہم افراد نے شرکت کی اور حذیفہ رحمان کو ان کی زندگی کے نئے سفر کی مبارکباد دی۔
بعد ازاں وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سینئر تجزیہ کار و ماہر قانون حذیفہ رحمان کو شادی کی مبارکباد دینے کے لیئے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔شہباز شریف اسلام آباد وزیر اعظم ہاوس سے حذیفہ رحمان کے گھر پہنچے،وزیر اعظم شہباز شریف نے حذیفہ رحمان کو زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے پر نیک خواہشات کا اظہارکیا اور خذیفہ رحمان کی رہائش گاہ نوبیاہتا جوڑے اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ وقت گذارا۔اس موقع پر حذیفہ رحمان کے والد ڈاکٹر عبدالرحمان قریشی اور اہلخانہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔حذیفہ رحمان نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی دعوت ولیمہ میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے دوستوں اور چاہنے والوں کی محبتوں کے مقروض ہیں جو ایک طویل سفر کرنے کے بعد ان کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔حذیفہ رحمان نے اندرون و بیرون ممالک سے شادی کی مبارکباد دینے والوں کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔