کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کی سابق اہلیہ وبرطانوی پروڈیوسر اور سکرین رائٹر جمائما گولڈ سمتھ کو پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے افسردہ کر دیا ہے ۔
پاکستان ٹائم کے مطابق اشنا شاہ اور گولفر حمزہ امین گزشتہ روز رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں ، اشنا شاہ نے انسٹا گرام پر اپنی شادی کی تقریب کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں ، جس پر انہوں نے اپنی فیملی اور اپنے چاہنے والوں کا شکریہ ادا کیا تھا.
جس پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ سمتھ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ بہت خوبصور ت لگ رہی ہو۔ جمائما نے اس کے بعد ایک اور کمنٹ کیا اور لکھا کہ آپ کیلئے ڈھیر سارا پیار اور خاص طور پر آپ کی ساس کیلئے ۔
واضح رہے کہ اشنا شاہ کی گزشتہ برس گولفر حمزہ امین سے منگنی طے پائی تھی اور اتوار کے روز وہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں، اشنا اور حمزہ امین نے اپنی شادی کی تصاویر بھی اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کی ہیں، جس میں دولہا راجہ سفید شیروانی میں ملبوس ہیں جبکہ دلہن لال رنگ کالہنگا زیب تن کیے ہوئے ہیں۔