اسلام آباد(وقائع نگارخصوصی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان آج عدالت میں پیشی کے موقع پر ان کے کئی سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگئے۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق عمران خان کی گاڑی عدالت کی جانب تیز رفتاری سے گامزن تھی، جس کی چھت اور سائیڈوں پر کئی لوگ چڑھے بیٹھے تھے۔گاڑی اچانک گیلی سڑک سے گزری اور چار پانچ لوگ اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور چلتی گاڑی پر سے نیچے آگرے۔گرنے والے افراد سڑک گیلی ہونے کی وجہ سے کافی آگے تک پھسلتے گئے،گرنے والے کچھ افرادکو معمولی چوٹیں اور رگڑیں لگی ہیں تاہم خوش قسمتی سے ان میں سے کسی کو بھی زیادہ زخم نہیں آئے۔عمران خان کی گاڑی سے لٹکے افراد کے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری 9 مارچ تک منظور کر لی جب کہ انہیں ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔
![](https://www.pakistantime.com.pk/wp-content/uploads/2023/02/Imran-Khan-Car-1200x480.jpg)