شہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،لاہور ہائی کورٹ نے ایسی سفارش کر دی کہ ہر کوئی دنگ رہ جائے

لاہور(کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما ڈاکٹرشہباز گل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکلوانے کی درخواست پر فل بینچ بنانے کی سفارش کردی۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں ڈاکٹرشہباز گل کا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس جواد حسن نے شہباز گل کی درخواست پر سماعت کی۔جسٹس جواد حسن نے معاملے پر فل بینچ بنانے کی سفارش کرتے ہوئے کیس کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے لاہور ہائی کورٹ میں اپنا نام ای سی ایل سے نکلوانے کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹرشہباز گل نے کہا کہمجھے مڈل کلاس سے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، میں ای سی ایل سے نام نکلوا کر باہر گیا پھر واپس بھی آیا، میرے اوپر جعلی مقدمے بنائے گئے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز خود کو چیف الیکشن کمشنر سمجھ رہی ہیں، وہ کہتی ہیں پہلے انصاف ہو گا پھر الیکشن ہو گا، مریم نواز کہتی ہیں کہ ان کے والد کو چور کہا گیا ،اب دوسروں کو بھی چور کہا جائے، سپریم کورٹ میں کیس چل رہا ہے مگر بی بی نے پہلے ہی فیصلہ سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں