حمائمہ ملک نے اپنے دو سالہ”خفیہ تعلق“کا خود ہی پول کھول دیا

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شو بز انڈسٹری کی خوبرو اورمقبول اداکارہ حمائمہ ملک نے اعتراف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 2 سال سے کسی کے ساتھ تعلقات میں تھیں،جس وجہ سے انہوں نے شوبز میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق کافی عرصہ سے سینما سکرین اور ٹی وی سے ازخود دوری اختیار کرنے اور مختلف ٹی وی شوز اور ایوارڈز میلوں میں اپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی حمائمہ ملک نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی،جہاں وہ اپنی ذاتی زندگی اور بڑی محنت سے کیریئر بنانے پر بات کرتے ہوئے جذباتی ہوگئیں اور وہ ایک سے زائد بار آبدیدہ ہوگئیں۔پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے حمائمہ ملک کا کہنا تھا کہ میری شادی انتہائی کم عمری یعنی 18 سال کی عمر میں ہوگئی تھی لیکن محض دو سال بعد ہی طلاق ہوگئی،میں اپنی پہلی فلم”بول“کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ شوٹنگ سیٹ پر مجھے طلاق کی کال آئی،مجھ سے کہا گیا کہ بول کی شوٹنگ چھوڑ کر آ جائیں یا پھر طلاق لے لیں،اس موقع پر مجھے فلم ساز شعیب منصور نے بھی اچھی تجویز دی لیکن میں نے وہی کیا جو میرے دل نے چاہا اور میں فلم کی شوٹنگ چھوڑ کر نہیں گئیں اور محض 20 سال کی عمر میں میری طلاق ہوئی۔حمائمہ ملک نے انکشاف کیا کہ طلاق کے بعد مجھے میری والدہ نے اینٹی بائیوٹک گولیاں”آگمنٹن“کھانے کا کہا،کیوں کہ ان کے خیال میں مذکورہ گولیاں طاقت اور درد کش ہیں جس پر تین ماہ تک میں آگمنٹن کھاتی رہی تاہم ماہرہ خان کے کہنے پر میں نے آگمنٹن گولیاں کھانی بند کر دیں۔

حمائمہ ملک کا کئی بار آبدیدہ ہوتے ہوئے کہنا تھا کہ میں نے کم عمری میں ہی بڑی محنت کی،کیریئر اور خاندان کی زندگی بنانے کے لیے خود کو ہی اہمیت نہیں دی اور اپنا خیال تک نہ رکھا۔حمائمہ خان کا کہنا تھا کہ میں نے 2021 میں ہدایت کار انجم شہزاد کے ڈرامے کے ذریعے سکرین پر کافی عرصے بعد واپسی کی،کیوں کہ کسی سے ”تعلقات“ کی وجہ سے میں دو سال تک سکرین سے دور تھیں تاہم اس موقع پر حمائمہ خان نے اس ”خفیہ تعلق“ کے بارے میں مزید کوئی بات نہیں کی۔یاد رہے کہ حمائمہ ملک نے 2010 میں اداکار شمعون عباسی سے شادی کی تھی لیکن یہ شادی صرف 2 سال ہی چل سکی تھی اور اس جوڑے نے 2012 میں اپنے راستے الگ کر لیے تھے تاہم
2019 میں میڈیا پر خبریں گردش کی تھیں کہ حمائمہ ملک نے معروف کاروباری شخصیت اکبر ڈیڈھی سے منگنی کرلی ہے اور وہ جلد رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ہیں تاہم بعد ازاں ان کے رشتے سے متعلق کوئی خبر سامنے نہیں آ سکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں